گزشتہ چند دنوں میں راولاکوٹ میں "آپریشنز" کے دوران تین نوجوان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ مرحومین کے لواحقین سے دلی تعزیت پیش کرتا ہوں
۔
روالاکوٹ میں اب تک جو جانیں ضائع ہوئیں، وہ سب “انسانی” جانیں تھیں، اور اگر معقول اور جمہوری رویہ اپنایا جاتاتو انہیں آسانی سے بچایا جا سکتا تھا۔ ہر جان قیمتی ہے، چاہے وہ کوئی عام شہری ہو یا سکیورٹی اہلکار، جو خود بھی محنت کش اور متوسط طبقے کے پس منظر سے تعلق رکھتے یہیں
۔
آزاد کشمیر حکومت کی موجودہ حکمتِ عملی اپنے ہی مقصد کے خلاف جا رہی ہے۔ طاقت کے استعمال سے لوگ خوفزدہ نہیں ہوئے، بلکہ یکجہتی کے اظہار کے لیے پہلے سے کہیں بڑی تعداد میں نکل آئے ہیں۔ ہر جان کے ضیاع سے آپریشن کی سیاسی قیمت بڑھتی ہے اور تحریک کا دائرہ پھیلتا ہے۔ میں نے پہلے ہی دن کہا تھا کہ یہ(طاقت کا استعمال) ایک سنگین غلطی ہے۔ نقصان کم کرنے کے بجائے فیصلہ ساز اسی راستے پر مزید آگے بڑھ رہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ ایک ساتھ اتنے محاذ کھولنے کی کیا تُک ہے؟ اقتدار میں بیٹھی حکومت عموماً کوشش کرتی ہے کہ تناؤ کے محاذ کم سے کم رہیں۔
راولاکوٹ میں ردعمل میں عوام جو کچھ کر رہی ہے، سماجی علوم کی اصطلاح میں اسے "سماجی مرمت" (social repair) کہا جاتا ہے۔ جب لوگوں کو حکومتی اداروں کے ہاتھوں نقصان پہنچتا ہے یا وہ ان سے مایوس ہوتے ہیں، تو وہ نیچے (اپنی مدد اپ) سے اعتماد، یکجہتی اور اجتماعی عزتِ نفس کو دوبارہ تعمیر کرتے ہیں۔ وہ مل کر سوگ مناتے ہیں، ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، اور ان رشتوں کو بحال کرتے ہیں جنہیں تشدد توڑنا چاہتا ہے۔ یہ کام شہری اذ خود بغیر کسی منظم تنظیم کے کر رہے ہیں
۔
محاشی بدحالی کی وجہ سے ریاست اور شہریوں کے درمیان اعتماد کا رشتہ پہلے ہی کمزور تھا، اور ہر ہلاکت اسے مزید کمزور کر رہی ہے۔ جو حکومت اجتماعی شکایات کا جواب طاقت سے دیتی ہے، وہ شہریوں کو یہ پیغام دیتی ہے کہ تحفظ مشروط ہے اور تعلق رضامندی پر نہیں، جبر پر قائم ہے۔ یہ زخم کسی ایک سیاسی دور سے کہیں زیادہ دیر تک رہے گا۔
ریاست کو مظاہرین کے خلاف کسی بھی صورت میں تشدد یا طاقت کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ آگے بڑھنے کا واحد راستہ بات چیت ہی ہے- معاشی ترقی اور پونچھ اور آزاد جموں و کشمیر کے محروم طبقات کی معاشی بہتری ہی معاشرے کے زخم بھرنے کا واحد راستہ ہے
۔
..
No comments:
Post a Comment