Visitors

Thursday, 6 November 2025

Daily Diary (DD) - Day 310 of 2025

1142hrs:

Countdown to end of 2025: 56 days

Although I got to sleep at midnight when I could have easily fallen asleep at 2100hrs (just an hour later than my intended routine) I couldn't get up till just beyond 0900hrs, more than 6 hours away from my intended and stated ambition.

I will keep on working....

....


No doubt, on this date in 1947, a massacre occurred of Muslims living in the Jammu region and they must never be forgotten. It is equally important to understand that they were a reaction in response to the killings of Hindus & Sikhs, in what we today describe as AJK. 

Not much as been written or investigated on this matter and that is tragic too. 

A lot of discourse is one-sided such as the one below:


CISS AJK Hosts Webinar  to Commemorate the Jammu Genocide of November 6, 1947| 

The Center for International Strategic Studies, Azad Jammu and Kashmir (CISS AJK), organized a commemorative session to mark the tragic events of November 6, 1947, remembered as the #Jammu #Genocide , a dark chapter in the history of #SouthAsia that witnessed the systematic massacre and displacement of thousands of Muslims.

The session was moderated by Syeda Tehreem , Associate Director, CISS AJK.

She emphasized the importance of remembering the tragedy of Jammu’s 6/11, describing it as a testament to the enduring spirit and resilience of its victims and survivors.

Saba Ghulam Nabi , Research Officer, drew a powerful parallel between America’s 9/11 and #Kashmir ’s 6/11, lamenting how the latter remains neglected in #global discourse.

She described the Jammu Genocide as the first major ethnic cleansing of Muslims in post-colonial South Asia, executed systematically before the forced accession of Jammu and Kashmir to India.

Dr Mubeen Shah, Former President of the Kashmir Chamber of Commerce and Industries, Srinagar, and currently Chairman of the Kashmir Diaspora Coalition and President of Kashmir House Türkiye, delivered a thought-provoking address on “Cultural and Structural Violence: Understanding the Continuum of Genocide in Modern India.”

He discussed the scale and #brutality of the Jammu Genocide, stating that although history has witnessed many massacres since 1947, few match the sheer scope and organization of this atrocity.

Mr. Bashir Ahmed Chaudhary , Additional Secretary (Retd.), Government of AJK, and a survivor of the Jammu Genocide, shared a deeply personal and historical perspective in his address titled “Tracing the 1947 Jammu Genocide: Historical Roots of Systematic Violence against Muslims in India.”

He recounted the horrific events that unfolded during the massacre, underscoring how state-backed militias and extremist groups coordinated to eliminate the Muslim population of Jammu.

Duke Salman Khan, Founder and Chairman of the South African Kashmiri Action Group, Kashmir Global Movement, and Kashmir Center for African Union shed light on the RSS ideology and its entrenched influence in promoting #Hindutva -driven, #AntiMuslim violence across India.

He warned that the revocation of Jammu and Kashmir’s autonomy has intensified marginalization and eroded the region’s identity.

Mr. Khan also emphasized the importance of using international legal frameworks and terminology for effective lobbying and advocacy of the Kashmir cause on global platforms.

Dr Asma Shakir Khawaja, Executive Director of CISS AJK, in her concluding remarks reaffirmed the deep and inseparable bond between the people of Pakistan and Kashmir. She highlighted the #saffronization of the Indian Army, noting that the 78 years of unpunished atrocities reflect a culture of impunity entrenched within Indian state institutions.

Dr Khawaja asserted that the continued silence and complicity of the Indian establishment reveal the pervasive influence of extremist ideologies within its #political and #military apparatus.

She concluded by reiterating Pakistan’s unwavering moral, diplomatic, and political support for the Kashmiri people’s right to #selfdetermination , as guaranteed by #UN resolutions.

🖇Watch the full webinar here👇 : 

us06web.zoom.us/rec/share/atSM…

Passcode: uyBlj=&9

..

There was a response from Barrister Asif Khan on the above webinar:

Salaams to who ever has put up this message. 

Does the Centre for International Strategic Studies, AJK know of or about the massacre of innocent Hindu and Sikh people in the Pakistan occupied Jammu Kashmir, where no family or an individual survived due to the bloody two nation theory? 

Yes there was a massacre of Muslims in Jammu, but as humans we first have to be true to ourselves, and then move on in life. I have direct knowledge of thousands of Hindus and Sikhs being killed, just because of their religion, in what is now Pakistan occupied Jammu Kashmir. Organisations such as this centre based in AJK have no credibility whatsoever because of their hypocrisy and blatant lies and propaganda.

..

Here's another perspective which was initially written in Urdu and is followed by an English translation:

تاریخ کے صفحات پر 6 نومبر 1947 ایک ایسی تاریخ ہے جو کسی ایک مذہب قوم یا قبیلے کی نہیں۔ یہ تمام انسانیت کے زخم کی تاریخ ہے۔

 

اس دن جموں کے دامن میں جو کچھ ہوا وہ ہندو مسلم سکھ سب کے خوابوں کی شکست تھی۔


یہ وہ وقت تھا جب برصغیر تقسیم کے خونی موسم سے گزر رہا تھا۔ سرحدیں کھینچی جا رہی تھیں مگر دلوں کے زخم گہرے ہوتے جا رہے تھے۔ جموں کا سانحہ اسی بڑے انسانی المیے کی ایک کڑی تھا۔

یہ کوئی ایک قوم کا جرم نہیں بلکہ ڈرے ہوئے انسانوں کی اجتماعی لغزش تھی جہاں خوف نے عقل پر اور انتقام نے رحم پر غلبہ پا لیا۔ ریاست بکھر چکی تھی قیادت کمزور تھی باہر سے افواہیں، اندر سے اشتعال اور یوں ایک خوبصورت خطہ انسانی خون میں نہا گیا۔

 اس سانحے کے پس منظر میں صرف مذہب نہیں بلکہ غلط فہمیاں سیاسی کمزوری اور انسانی کم ظرفی شامل تھی۔

جب پنجاب کے بعض علاقے بالخصوص راولپنڈی اور اس کے گردونواح میں فرقہ وارانہ فسادات شروع ہوئے تو وہاں سے نکلنے والے پناہ گزینوں نے جب جموں کا رخ کیا تو وہ اپنے ساتھ درد غصہ اور بدلے کی آگ بھی لائے۔

 ان مہاجرین کے زخم تازہ تھے۔ ان کے گھر جلے اور ان کے پیارے مارے گئے لہٰذا جب وہ جموں پہنچے تو ان کا دکھ اور اشتعال فطری تھا مگر افسوس کہ کچھ طاقتوں نے انہی زخموں کو سیاسی ایجنڈے میں بدل دیا۔ ان جذبات سے مقامی لوگوں کے درمیان نفرت کی دراڑیں ڈال دی گئیں۔ نتیجہ یہ ہوا کہ وہ جموں جو صدیوں سے مذہبی ہم آہنگی کا گہوارہ تھا ایک المیے کی لپیٹ میں آگیا جہاں انسان نے انسان سے آنکھیں چرا لیں۔

 کچھ حلقے اسے ایتھنک کلینزنگ کہتے ہیں۔ کچھ اسے ریاستی بدانتظامی یا جنگی افراتفری کا نتیجہ مانتے ہیں لیکن جو بھی تعبیر ہو سچ یہ ہے کہ اس دن انسانیت ہار گئی۔

  جموں کا سانحہ صرف مسلمانوں کا غم نہیں یہ ہر اس دل کا زخم ہے جو امن انصاف اور رواداری پر یقین رکھتا ہے۔ اس دن ہندو مسلم سکھ سب نے اپنے اپنے پیارے کھوئے اور ایک ایسی دراڑ پیدا ہوئی جو آج بھی خطے کے ضمیر کو تڑپاتی ہے۔

۔۔۔۔

Here's the English translation of the Urdu article above:

Courtesy Whirling Dervish

November 6, 1947 - The Day Humanity Wept in Jammu

In the annals of history, November 6, 1947 stands as a date that belongs to no single religion, nation, or tribe.

It is the date of a collective wound — a tragedy written in the blood of all humanity.

What unfolded in the valleys of Jammu on that day was not merely the suffering of one community but the collapse of the shared dream of Hindus, Muslims and Sikhs who had once lived together in harmony.

It was the time when the Indian subcontinent was passing through the bloody autumn of Partition. Borders were being drawn with ink and blood alike but the wounds created in the hearts were far deeper than those drawn on maps. The Jammu tragedy became a grim chapter of that greater human catastrophe.

It was not the crime of a single people; rather, it was the collective failing of frightened human beings — a moment when fear silenced reason and revenge triumphed over compassion. The state machinery had collapsed, leadership had weakened and rumours from outside mixed with anger from within — until a beautiful land was washed in the blood of its own people.

Behind this tragedy lay not merely religion, but also misunderstanding, political failure and human frailty.

When communal riots erupted in parts of Punjab — especially in Rawalpindi and its surrounding regions, thousands fled their burning homes and turned toward Jammu. They carried with them not only their pain but also their fury, the bitter memories of loss and the flames of revenge.

Their wounds were still raw, their loved ones killed, their homes destroyed - so when they reached Jammu, their anger was natural, their grief undeniable. Yet, it is a tragedy of history that certain forces manipulated these emotions for political ends, turning trauma into hatred and refugees into instruments of division. The result was that Jammu, once a cradle of harmony and coexistence, was swept into the tides of a nightmare —a day when humans turned their faces away from other humans.

Some historians call it ethnic cleansing, others see it as the tragic outcome of state failure and wartime chaos. But whatever name one gives it, the truth remains unaltered that on that day, humanity lost.

The Jammu massacre is not only the sorrow of Muslims, it is the wound of every heart that believes in peace, justice and compassion. On that day, Hindus, Muslims and Sikhs — all — lost their loved ones and a chasm was carved that continues to haunt the conscience of the region even today.

....

There are some further important contextual notes to add on the Jammu massacre. courtesy Zahid Khan:

 میں دیگر سوشل میڈیا پر سینکڑوں بار لکھ چکا ہوں۔

جو باقی لوگ لکھنے سے قاصر ہیں اور جان بوجھ کر اس سے پہلو تہی کرتے ہیں۔

وہ یہ کہ لوگ بزریعہ جموں اور سیالکوٹ ریل کا سفر کرتے تھے جب مغربی پنجاب سے سکھوں اور ہندوؤں کی سر کٹی لاشوں سے بھری ٹرینیں دوسری طرف گئی تو اس طرف سے سخت ردعمل ہوا۔

اب وہاں جو لوگ مشرقی پنجاب اور جموں سے مغربی پنجاب اپنی مرضی سے آرہے تھے جن میں صرف جموں کشمیر کے لوگ نہیں تھے بلکہ مشرقی پنجاب سے آنے والے دیگر لوگوں کی ایک کثیر تعداد تھی۔

جن کو ورغلا کر ایک جگہ جمع کیا گیا جہاں قتل کی ہولی کھیلی گئی۔

 صرف جموں کے مسلمانوں کا قتل عام نہیں ہوا تھا۔ بلکہ پنجابی مسلمانوں کا بھی قتل عام ہوا تھا جس کا ہمارے نام نہاد آذاد کشمیر کے لوگوں نے اور پاکستان کے لوگوں اور پاکستان کا میڈیا نے کبھی نام تک نہیں لیا۔

🙏🏻🙏🏻🙏🏻🙏🏻

وہاں پر کوئی شناختی کارڈ چیک کر کے قتل نہیں کیا تھا بلکہ

indiscriminate murders

لوگوں کو قتل کیا گیا تھا اس لئے تعداد زیادہ ہوسکتی ہے۔

۔۔۔۔

Some even further contextual notes have been added by Javed Inayat:

مہاراجا ہری سنگھ کو ماہرین نے آزاد خیال اور غیر فرقہ پرست سمجھا، اگرچہ تقسیم کے دوران ان پر آریہ سماج  کے اثرات کا بھی گمان تھا۔ ریاست کی فوج کا کم از کم ایک تہائی حصہ اور پولیس کا نصف سے زیادہ حصہ مسلمان تھا۔ فوج اور پولیس دونوں کی کمانڈ برطانیہ کے افسران کے پاس تھی یہاں تک کہ 3 اکتوبر کو (میجر جنرل ہنری لارنس سکواٹ، چیف آف اسٹاف، اور رچرڈ پاول، انسپکٹر جنرل آف پولیس) ان کا تبادلہ ہوا۔

ان کے جانے کے بعد، برطانوی رپورٹوں کے مطابق، انہیں ‘ہندو افسران’ نے تبدیل کیا۔ تاہم، جموں بریگیڈ  اور جموں پولیس اب بھی مسلمانوں کے زیر کمان تھیں (بریگیڈیئر خدا بخش، جموں بریگیڈ کے کمانڈر، اور میاں عبدالرشید، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس)۔

یہ تمام معلومات مہر شاہ ، ہری سنگھ کے دور حکومت میں مختلف فرقوں کے افسران کی شرکت اور آریہ سماج کے اثرات کے حوالہ سے ہیں جو تقسیم کے موقع پر خاص طور پر اہم تھی۔

۔۔

جون 1946 سے، مسلم کانفرنس نے پاکستان کے مسلم لیگ کے ساتھ اپنے روابط کو مضبوط کرنا شروع کر دیا، اور اس کے رہنماؤں کو ریاست میں لایا گیا اور ‘نیشنل گارڈز’ کی تربیت دی گئی۔

مسلم کانفرنس کے نئے رہنما، آغا شوقت علی بطور جنرل سیکرٹری اور چودھری غلام عباس بطور صدر، “تمام مسلمانوں کو متحد کرنے کے بہانے سے ہندو مخالف جذبات ابھار رہے تھے” جیسا کہ کشمیر میں برطانوی ریزیڈنٹ نے رپورٹ کیا۔

اس کے علاوہ، مارچ 1947 میں،  پیر مانکی شریف  (نارتھ ویسٹ فرنٹیئر پروینس سے) نے اپنے ایجنٹ بھیجے تاکہ لوگ برطانوی انخلا کے فوراً بعد سرحدی قبائل کی جانب سے ‘جہاد مقدس’ کی تیاری کریں۔

۔۔۔۔

We can go further back to where communal riots started in Rawalpindi. Javed Inayat notes:  

1947

کے راولپنڈی فسادات

راولپنڈی کے فسادات (جنہیں راولپنڈی قتلِ عام 1947 بھی کہا جاتا ہے) مارچ 1947 میں برطانوی ہند کے صوبہ پنجاب کے راولپنڈی ڈویژن میں پیش آنے والے اُن پُرتشدد واقعات کو کہا جاتا ہے جن میں ہندو اور سکھ اقلیتوں کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ فسادات برصغیر کی تقسیم سے کچھ ماہ پہلے اس وقت بھڑکے جب مختلف مذہبی برادریوں کے درمیان تناؤ اپنی انتہا پر پہنچ چکا تھا۔ تاریخی شواہد کے مطابق، اس تشدد کو مسلم لیگ نیشنل گارڈز (جو آل انڈیا مسلم لیگ کا نیم فوجی بازو تھا) کے ارکان نے مقامی مسلم لیگی رہنماؤں، سابق فوجیوں، پولیس اہلکاروں اور عام مسلمانوں کے ساتھ مل کر منظم طور پر بھڑکایا اور انجام دیا۔

ان حملوں میں درجنوں دیہات نذرِ آتش کر دیے گئے، گھروں اور گردواروں کو جلایا گیا، اور ہندو و سکھ برادریوں پر بے پناہ مظالم ڈھائے گئے۔ ہزاروں افراد مارے گئے، عورتوں اور بچوں کو اغوا یا جبراً مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کیا گیا، اور بے شمار خاندانوں کو اپنے گھروں سے ہجرت کرنی پڑی۔

راولپنڈی کے یہ واقعات بعد میں پورے پنجاب میں فرقہ وارانہ انتقام، خوف اور قتل و غارت کے سلسلے کی ایک بڑی وجہ بنے، جو بالآخر 1947 کی تقسیمِ ہند کے خونریز پس منظر میں بدل گئے۔

۔۔

2

مارچ 1947 کو، خضر حیات ٹوانہ نے مسلم لیگ کی تحریکوں اور اپنی وزارت کے خلاف مہم کے باعث، اور برطانوی حکومت کے جلد خاتمے کے باضابطہ اعلان کے بعد، وزیرِاعلیٰ کے عہدے سے استعفا دے دیا۔

 اگرچہ یہ توقع کی جا رہی تھی کہ مسلم لیگ کی قیادت میں ایک نیا اتحاد تشکیل دیا جائے گا، مگر لیگ غیر مسلم ارکانِ اسمبلی کے خدشات دور نہ کر سکی جو لیگ اور پاکستان کے مطالبے کے خلاف سخت مخالف ہو چکے تھے۔

اکالی دل کے رہنما ماسٹر تارا سنگھ نے 3 مارچ کو پنجاب اسمبلی کے باہر پاکستان کے مطالبے کی مخالفت کا نمایاں مظاہرہ کیا۔ 4 مارچ کو لاہور اور امرتسر میں فرقہ وارانہ فسادات پھوٹ پڑے جب ہندوؤں اور سکھوں نے پاکستان کے مطالبے کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع کیے۔

 5 

مارچ کو، جو ہندو تہوار ہولی کا دن تھا، مغربی پنجاب کے کئی شہروں، بشمول راولپنڈی اور ملتان کے چھاؤنی والے علاقوں میں، مسلح مسلم جتھوں نے ہندوؤں اور سکھوں پر حملے کیے۔ صرف ملتان میں تقریباً 200 افراد مارے گئے، جن میں زیادہ تر ہندو تھے۔ ملتان ضلع کے کئی دیہات رات کے وقت حملے کی زد میں آئے، بہت سے ہندو مارے گئے اور ان کی جائیدادیں لوٹ لی گئیں یا تباہ کر دی گئیں۔

 کسی حکومت کے موجود نہ ہونے پر، گورنر ایون جینکنز نے پنجاب میں گورنر راج نافذ کر دیا۔ جلد ہی فسادات شہروں سے نکل کر شمالی پنجاب کے راولپنڈی ڈویژن کے دیہی علاقوں تک پھیل گئے۔ جب راولپنڈی کے مرکزی شہر میں ہندوؤں اور سکھوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہوا، تو مسلم جتھے متحد ہوئے اور دیہات کا رخ کیا۔ ان جتھوں نے راولپنڈی، جہلم، اور کیمبل پور (موجودہ اٹک) کے اضلاع میں ایک کے بعد ایک گاؤں میں آگ لگانے، لوٹ مار، قتلِ عام اور خواتین سے زیادتی جیسے واقعات کیے۔

 سکھ بنیادی ہدف تھے، لیکن ہندو بھی متاثر ہوئے۔ 7 مارچ کو ٹیکسلا کے قریب ایک ریل گاڑی پر حملہ کیا گیا، جس میں 22 ہندو اور سکھ مسافر مارے گئے۔ کہوٹہ کے گاؤں کے سکھ اور ہندو محلوں کے گھروں کو رہائشیوں سمیت آگ لگا دی گئی، جبکہ خواتین کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

۔۔

پنجاب کے فسادات کا بھی اثر جموں پر بہت گہرا تھا۔

۔۔

Even deeper insight follows:

انگریز سے وفاداری نبھانے، تاج برطانیہ کے لیے اپنی جانیں نثار کرنے میں پوٹھوہاری خطوں(خصوصا سالٹ رینج) کے  لوگ جو آج بھی ہندکو اور ہزارہ زبانیں بولتے ہیں سر فہرست تھے۔

انگریز نے برصغیر پر قبضہ جمانے کے بعد مقامی لوگوں کو بھرتی کرکے جو فوج بنائی تھی اسے انڈین آرمی کا نام دیا گیا تھا جس کی کمانڈ انگریز کے پاس تھی۔

پوٹھواری لوگوں کی انڈین آرمی میں بڑی تعداد کا عالم یہ تھا کہ اگست 1914 سے نومبر 1918 (تقریباً 4 سال) کے درمیان  بھرتی ہونے والے 6 لاکھ 83 ہزار 149 ہندوستانی فوجیوں میں سے صرف ساٹھ 60٪ فیصد تو پوٹھوہاری مسلمان سپاہی ہی تھے

!

انگریزوں نے خاص طور پر پوٹھوہاری خطوں(خصوصا سالٹ رینج) کے لوگوں کو جو آج بھی ہندکو اور ہزارہ زبانیں بولتے ہیں انڈین آرمی میں ترجیحی بنیادوں پر بھرتی کیا تھا. ان اضلاع میں راولپنڈی ، جہلم اور شاہ پور کو زیادہ ترجیح دی گئی تھی۔

اگر پنجابی ذاتوں کی بات کی جائے تو انڈین آرمی میں بھرتی ہونے والے شمالی پنجاب کے اعوان، گکھڑ ، اور راجپوتوں میں؛ جنجوعہ اور ٹوانہ سب سے زیادہ تھے۔

آج بھی  پوٹھوہاری خطوں میں ،خصوصی طور پر؛ راولپنڈی ، چکوال، جہلم  میں فوج میں بھرتی ھونے والوں کی تعداد زیادہ ہے۔

۔۔۔۔

....

No comments:

Post a Comment

Daily Diary (DD) - Day 331 of 2025

0946hrs: Countdown to end of 2025: 35 days Still trying to overcome that first battle of the day, which is usually lost the night before. Ju...