0742hrs |
گرفتار
کریں !
متوازی
قانون !!
غداری !!!
ایکٹ 1974 کے آرٹیکل 6
(2)
[جس کی صحت بحث طلب ہے]، کی بنیاد پر متوازی Jurisprudence پر ہر اس پاکستانی شہری اور سیاست دان کے آزاد کشمیر میں داخلے
پر پابندی لگائیں، یا ہر اس شہری یا سیاسی شخصیت کو گرفتار کریں، جن کی آمد
اور جن کے کلام یا بیان سے 24 اکتوبر 1947
کے Provisional Declaration اور کشمیر پر
UN Template کی نفی ہوتی ہو یا نقصان پہنچنے کا احتمال
ہو۔
آزاد
کشمیر کی لوکل اتھارٹی کی حیثیت کو نقصان پہچانے کی کوشش کو، کشمیریوں کے حق
خودارادیت کے خلاف جرم قرار دیا جائے۔
ریاست
کے کسی شہری اور سیاسی جمات کے سربراہ یا
اس کے ممبر کا 24 اکتوبر 1947 کے Provisional Declaration یا کشمیر پر UN Template کے
تحت آزاد کشمیر کی لوکل اتھارٹی کی حیثیت کو نقصان پہنچانے کے کسی بھی عمل میں
معاونت، "غداری،" قرار دی جائے۔
جواہر
لعل نہرو کو جموں وکشمیر کی انتظامیہ نے کوہالہ پل پر گرفتار کیا تھا۔
آزاد
کشمیر کی اپنی حکومت بننے کے بعد ہم نے اپنے ہی صدر کے ایچ خورشید، اپنے ہی چیف جسٹس خواجہ یوسف صراف اور اپنے ہی
شہریوں کو گرفتار کرنے کی سنت شروع کی ہے۔
اور
اپنے لئے ہر دور کا ایک چراغ بیگ ڈھونڈ
نکالنے کی عادت پختہ ہوگئی ہے۔
سید
نذیر گیلانی
06۔08۔2022
No comments:
Post a Comment